جمعرات 29 جنوری 2026 - 06:00
امریکہ جیسے ملک کے برعکس ایران علم، ہنر، ثقافت اور تہذیب سے بھرپور ہے

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا: یہ سمجھنا ضروری ہے کہ دشمنوں کی منصوبہ بندیاں کہاں اور کس طرح ترتیب دی جاتی ہیں۔ ہمیں میدانِ عمل سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا اور دشمن کے مرکزی وار روم کو دیکھنا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی پولیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سردار احمد رضا رادان نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی رہائش گاہ پر حاضر ہو کر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کے ساتھ انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے تحفظ میں فورسزِ اور انتظامیہ کی کوششوں کی قدردانی کی اور دشمنوں کے مقابلے میں «بصیرت» کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام ایک جنگ کے موقع پر فرماتے ہیں: «ارمِ ببصرک أقصی القوم»؛ یعنی صرف اس دشمن کو نہ دیکھو جو تمہارے سامنے کھڑا ہے بلکہ اپنی نگاہ دشمن کے انتہائی مرکز پر رکھو؛ یہ دیکھو کہ دشمن کا تھنک ٹینک کہاں ہے۔ پس ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دشمنوں کی منصوبہ سازیاں کہاں اور کس طرح کی جاتی ہیں۔ ہمیں میدان سے آگے بڑھ کر عمل کرنا ہو گا اور دشمن کے اصل وار روم کو دیکھنا ہو گا۔

امریکہ جیسے ملک کے برعکس ایران علم، ہنر، ثقافت اور تہذیب سے بھرپور ہے

انہوں نے ملتِ ایران کی بصیرت و شعور کو بیان کرتے ہوئے کہا: ملتِ ایران ایک عظیم ملت ہے۔ ایران ایک عمیق جڑوں والا، اصیل اور باوقار ملک ہے۔ امریکہ جیسے ملک کے برعکس ایران علم، ہنر، ثقافت اور تہذیب سے بھرپور ہے۔

اس مرجعِ تقلید نے صہیونیت کی اسلام دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صہیونیت اسلام کا دشمن ہے اور قرآنِ کریم نے کسی قوم کی اس طرح مذمت نہیں کی جس طرح یہودیوں کی کی ہے: ﴿لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَی خَائِنَةٍ مِنْهُمْ﴾۔ اگرچہ دیگر دشمن بھی موجود ہیں لیکن اسلام کے ساتھ دشمنی میں صہیونیت سرفہرست ہے اور دشمن شناسی میں ہمیشہ دقت اور ہوشیاری کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha